لمپی  وائرس، کراچی میں گوشت کی فروخت ایک تہائی رہ گئی


کراچی (نیوز رپورٹر)  شہر قائد میںلمپی وائرس کے پیش نظر گوشت کی فروخت میں نمایاں کمی‘ فروخت کی شرح صرف ایک تہائی رہ گئی ۔ میٹ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین ناصر قریشی کا کہنا ہے کہ بیماری کے بعد گوشت کی فروخت صرف 30  فیصد رہ گئی ہے۔ ناصر قریشی نے کہا کہ یومیہ تین سے پانچ ہزار بڑے جانور ذبح ہوتے ہیں اور بیماری کے بعد اس وقت ایک ہزار سے بھی کم جانور ذبح ہو رہے ہیں۔ میٹ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے مزید کہا کہ لوگوں میں آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے، ایسے جانور جو بیماری سے متاٹر ہیں انہیں الگ کردیا جاتا ہے۔ دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ دین اسلام میں بھی لاغر اور بیمار جانور کا گوشت کھانے کی نفی کرتا ہے لہٰذا عوام کو اس مویشیوں میں پھیلنے والے اس وائرس سے بچنے کے لئے چند دنوں تک گائے کے گوشت، دودھ، مکھن، اور دیگر اشیا کے استعمال سے گریز کرنا چاہیئے۔ 

ای پیپر دی نیشن