حضرت لعل شہباز قلندرؒ کا عرس اختتام پذید ، زائرین کی واپسی شروع 

Mar 25, 2022


 سیہون شریف / کوٹری (نامہ نگاران) سندھ کے عظیم صوفی بزرگ واولیاء  حضرت عثمان المروندی المعروف قلندر لعل شہباز ؒکا سلانہ 770واں سہہ روزہ عرس مبار ک اخترتام پذیرہواملک بھر سے آنے والے زائرین کے واپسی شروع ہوگئی ہے ۔صوبائی وزیر شبیر بجارانی نے مزار پر چادر چڑھاکر اختتامی تقریبات میں شرکت کی ۔ میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ آج اس تقریب  وزیر اعلی ٰ سندھ نے اختتامی تقریب میں شرکت کرنی تھی مگر وہ مصروفیات کی باعث شرکت نہ کر سکے آج کی حاضری میرے لئے اعزاز کی بات ہے ۔انہوں نے کہا کہ درگاہ پر ملک بھر سے زائرین اپنے من مرادیں لیکر آتے ہیں اور فیضیاب واپس لوٹتے ہیں ۔ ایک اور سوال کے جواب انہوںنے کہا کہ عمران خان اگر کامیاب ہونگے تو اسیمبلی اجلاس کیوں نہیں بلاتے ۔  اس موقع صوبائی مشیر فیاض علی بٹ ڈپٹی کمشنر جامشورو فریدالدین مصطفی، ایس ایس پی جاوید بلوچ سمیت دیگرین موجود تھے ۔ دوسری طرف  عرس مبارک کے دوران شدیدگرمی کے باعث سات افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی تاہم سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ کے دائریکٹر نے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف چار افراد فوت ہوئے جن شناخت کریمت بی بی ساہیوال کے رہائشی اکرم اور لاہور کے رہائشی محبوب اور شفیق کے طور پر ہوئی اور یہ مختلف بیماریوں میں فوت ہوئے ہیں ۔

مزیدخبریں