اسلام آباد (رانا فرحان اسلم+خبر نگار) متحدہ اپوزیشن نے وفاقی دارالحکومت میںپاور شو کیلئے حکمت عملی تیار کر لی۔ جلسے کے بعد منتشر ہونگے یا طویل دھرنا دیا جائے گا فیصلہ قائدین سری نگر ہائی وے پر پڑاؤ ڈالنے کے بعد کرینگے۔ مسلم لیگ ن نے مارچ کے اسلام آباد میں استقبال اور جلسہ کیلئے انتظامی کمیٹی کوذمہ داریاں سونپ دیں ہیں۔ جمعیت علماء اسلام بھی ن لیگی کمیٹی کی معاونت کرے گی۔ کراچی کوئٹہ سے جمعیت علماء اسلام اور خیبر پختونخوا، جنوبی پنجاب سے مسلم لیگ ن کے قافلے بھی اسلام آباد جلسہ گاہ پہنچیں گے۔ پیپلزپارٹی کی قیادت کو بھی سرینگر ہائی وے جلسہ میں شرکت کیلئے مدعو کیا جائے گا۔ قائدین جلسہ سے خطاب بھی کرینگے۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن پیپلز پارٹی کے چیئرمین آصف علی زرداری کو ملاقات میں باقائدہ دعوت بھی دے چکے ہیں۔
متحدہ اپوزیشن نے وفاقی دارالحکومت میںپاور شو کیلئے حکمت عملی تیار کر لی
Mar 25, 2022