ٹریفک تجاوزات ختم نہ کرنے اور اشاروں کی عدم دستیابی پر کمشنر سے جواب طلب 

Mar 25, 2022


ملتان (سپیشل رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے شہر میں ٹریفک کے بے ہنگم نظام کے تحت بڑھتے حادثات کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ٹریفک تجاوزات ختم کرنے اور ٹریفک اشارے نہ لگانے پر کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے آج جواب طلب کر لیا یے۔قبل ازیں عدالت عالیہ میں پٹیشنز سجاد محمود نے ایڈووکیٹ طاہر محمود کے ذریعے درخواست دائر کر رکھی ہے۔ درخواست میں ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب ، آر پی او ، سی پی او ، چیف ٹریفک آفیسر، کمشنر ملتان ، ڈپٹی کمشنر ، اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈسٹرکٹ آفیسرز ہائی وے کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

مزیدخبریں