فیصلے کی گھڑی آپہنچی ، مسلمان ابھی تک میر جعفر ، میر صادق کو نہیں بھولے : اختر ملک 

Mar 25, 2022

ملتان (خصوصی رپورٹر) ویمن یونیورسٹی ملتان کا چوتھا کانووکیشن ، اڑھائی ہزار سے زائد طالبات کو گولڈمیڈ لزاور اسناد سے نواز اگیا، کانووکیشن کی تقریب متی تل کیمپس میں ہوئی جس میں گورنر پنجاب نے سیاسی مصروفیات کی وجہ سے شرکت نہیں کی تاہم اپنے اختیارات وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کو تفیض کردیئے جبکہ مہمان خصوصی صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک تھے ۔تقریب میں زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر منصوراکبر کنڈی، ایمرسن یونیورسٹی کے ڈاکٹرنوید چودھری ، رکن اسمبلی سبین گل،ممبر سینڈیکٹ ابن حسن، چیئرمین بورڈ حافظ قاسم مہمان اعزاز تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ یہ فیصلے کی گھڑی ہے ، مسلمان ابھی تک میرجعفر اور میر صادق نہیں بھولے ، ہم نے جس تبدیلی کے نعرے کے ساتھ اپنا سفر شروع کیا تھا اس پرقائم ہیں ،ہمارا فوکس عوام کی فلاح پرہے عمران خان الیکشن کا نہیں قوم کے مسقتبل کا سوچ ر ہے ہیں، چار ماہ میں جوتبدیلیاں آئیں اور جو سیاسی اکھاڑ پچھاڑ ہوئی اس سے میرا عمران خان پر ایمان اور پختہ ہوا ہے ، پہلی بار ہماری آزاد خارجہ پالیسی بننے جارہی ہے، پہلی بار کسی نے امریکااور اقوام متحدہ میں بیٹھ کر اپنا نہیں بلکے امت مسلمہ کا مقدمہ لڑا، امریکا کو ابسلٹولی ناٹ کہا ، اسی کی کوشش سے 14 مارچ کو اسلامک فوبیا کا دن قرار دیا گیا ۔ عمران خان نے جن اقدامات کی بنیادیں رکھیں اس کے ثمرات کو قوم کو جلد ملیں گے ۔خواتین یونیورسٹی نے بہت جلد اپنا نام بنایا ہیں۔ خواتین یونیورسٹی کی طالبات ہماری شان ہے۔پنجاب کابینہ اجلاس میں نئی 10 یونیورسٹیوں کی منظوری دی گئی ہے حکومت کے تین سالوں میں 21 یونیورسٹیوں پر کام شروع کیا گیا۔وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا کہ ویمن یونیورسٹی تیزی سے ترقی کی منازل طے کررہی ہے کانووکیشن میں 111 طالبات کو گولڈ میڈلز اور 2682 طالبات کو ڈگریاں دی گئیں ، بعدازاں تمام مہمانوں کو سوینئر بھی پیش کیے گئے۔

مزیدخبریں