ملتان (نمائندہ خصوصی) چیف ایگزیکٹو ڈریم ویلی محمد طارق ناظر نے کہا ہے کہ عسکریہ بائی پاس پر تعمیر کیا جانے والا عظیم الشان رہائشی منصوبہ ڈریم ویلی دور جدید میں اپنی نوعیت کا منفرد منصوبہ ہے جہاں ملتان کے شہریوں کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کی گئی ہیں‘ یہ رہائشی منصوبہ جس میں تمام قانونی تقاضے پورے کئے گئے ہیں۔ کمشنر ملتان کی باقاعدہ منظوری کے بعد ضلع کونسل سے رجسٹرڈ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوائے وقت کی 82 ویں سالگرہ کی تقریب کے موقع پر نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ملتان میں مزید رہائشی منصوبوں کی تعمیر کے لئے کوشاں ہیں وہ جلد ہی اپنی نوعیت کے ایک اور منفرد منصوبے کا اعلان کرنے والے ہیں۔