ملتان،میلسی (نیوز رپورٹر،تحصیل رپورٹر)میپکوٹیموں نے جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے رواں ماہ میں 1731صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔24لاکھ55ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر3کروڑ82لاکھ روپے جرمانہ عائد۔311 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج۔یکم تا22مارچ کے دوران ملتان سرکل میں 159بجلی چوروں کو4060531 جرمانہ اور46مقدمات ا۔ ڈی جی خان سرکل409بجلی چوروں کو6762082جرمانہ اور118مقدمات،وہاڑی سرکل میں 120بجلی چوروں کو3359655 جرمانہ اور44مقدمات،بہاولپور سرکل میں74صارفین کو 2648665 جرمانہ اور10مقدمات، ساہیوال سرکل میں 213بجلی چوروں کو6079675 جرمانہ اور23 ایف آئی آر، رحیم یار خان سرکل میں 301صارفین کو 5179201 جرمانہ اور 29ایف آئی آرز، مظفرگڑھ سرکل میں 286بجلی چوروں کو4654870 جرمانہ اور14مقدمات ، بہاولنگر سرکل میں 37بجلی چوروں کو 1083500 جرمانہ او ر16ایف آئی آرز، خانیوال سرکل میں 132صارفین کو 4373034 جرمانہ اور 11بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج ہوا۔میپکو شاہ رکن عالم سب ڈویژن کی ٹیم نے میپکو تنصیبات پر کام کرنے والے پرائیویٹ الیکٹریشن کے خلاف مقدمہ درج کروانے کے لئے درخواست دیدی۔ کھیڑاچوک پر محمد یوسف نامی پرائیویٹ الیکٹریشن کو سیڑھی لگاکر میپکو تنصیبات سے چھیڑ چھاڑ کررہاتھا۔ ایکسین عارفوالہ ڈویژن انجینئر امیر نواب کی سربراہی میں چیکنگ ٹیموں نے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کئے۔ چیکنگ کے دوران 14صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ ایس ڈی او میپکو بونگاحیات سب ڈویژن پاکپتن ثاقب سلیمان کی سربراہی میں ٹیم نے موچی پورہ میں آپریشن کرکے زرعی ٹیوب ویل میٹر اکاؤنٹ نمبر 29-15526-0224100بنام شاہد ظفر کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ میپکو میلسی کی ٹیموں نے بجلی چوری کرتے ہوئے امین پور کا محمد عرفان ،71 ڈبلیوبی کا فلک شیر ،67 ڈبلیوبی کا محمد نواز،69 ڈبلیو بی کا محمد نواز ارائیں ،حسن شاہ کا محمد سرفراز ،کوٹ ہرو کا فرمان علی ،آرے پور کا گل محمد ،نورن شہید کا حق نواز رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ۔جبکہ میپکو انتظامیہ نے حادثہ رونماہونے پر 2اہلکاروں کو معطل کردیاہے اور فوری طورپر میپکو ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ایس ڈی او کوٹ مٹھن سب ڈویژن ڈی جی خان محمد فیصل اور لائن سپریٹنڈنٹ IIسعود اعجاز نظامی کو معطل کیاگیاہے۔
میپکوٹیموں کا جنوبی پنجاب میں آپریشن، رواں ماہ 1731 بجلی چو پکڑ لیے
Mar 25, 2022