ماضی کی حکومتوں نے ذاتی مفادات کو ترجیح دی:شہباز احمد باجوہ 

Mar 25, 2022


سانگلہ ہل(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما چوہدری شہباز احمد باجوہ نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے قومی مفاد اورعوام کی فلاح وبہبود کی بجائے ذاتی مفادات کو ترجیح دی، کئی دہائیوں بعد قوم کو عمران خان کی صورت میں وژن رکھنے والا دور اندیش لیڈر میسر آیا ہے، عمران خان کرپشن کے خاتمے اور قوم کے اخلاقی معیار کو بلند کرنے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ عمران خان نے قوم میں پاکستان بنانے والے اکابرین کی طرح نیا جذبہ پھونک دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لٹیروں کا ٹولہ تخلیق پاکستان کے اصل مقاصد حاصل کرنے کی راہ میں اصل رکاوٹ ہے، عمران خان کی قیادت میں قوم خوشحال پاکستان کے قیام کیلئے پیشرفت جاری رکھے گی۔

مزیدخبریں