لاہور( سٹاف رپورٹر)یوکے پاکستان بزنس کونسل کے چیئرمین میاں کاشف اشفاق نے برآمد کنندگان پر زور دیا ہے کہ وہ جی ایس پی پلس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔ گزشتہ روز صبا عالم بٹ کی قیادت میں خواتین برآمد کنندگان کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس نے پاکستان میں کام کا معیار ، چائلڈ لیبر اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو مزید بہتر بنانے کے عزم کو مضبوط کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس سے مستفید ملبوسات کے شعبہ میں 33 فیصد سے زیادہ خواتین کام کر رہی ہیں اور وہ اہم عہدوں پر بھی فائز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس پی کی وجہ سے تجارت میں اضافہ سے ملازمتیں پیدا ہوئیں اور کارکنوں کے حالات بہتر ہوئے ہیں۔