شہباز تتلہ قتل‘ مزید گواہان کو بیان قلمبند کرانے کے لئے 28مارچ کو طلب کرلیاگیا

Mar 25, 2022


لاہور(اپنے نامہ نگار سے)سیشن عدالت نے سابق اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل شہباز تتلہ کے قتل کے مقدمہ میں سابق ایس ایس پی مفخر عدیل کے ٹرائل کیس میں مزید گواہان کو بیان قلمبند کرانے کے لئے 28مارچ کو طلب کرلیاہے ،ایڈیشنل سیشن جج شبریز راجہ نے کیس پر سماعت کی ،دوران سماعت عدالت میں گواہ ڈی ایس پی سید مستحسن شاہ کا بیان قلمبند کیا گیا،اس کے علاوہ مالک مکان،پراپرٹی ڈیلر اور تیزاب بیچنے والے دوکانداروں پر جرح مکمل کر لی گئی ہے ،جیل حکام کی جانب سے ملزم مفخر عدیل کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا ،عدالت میں اب تک 27 گواہوں کے بیانات قلمبند کئے جا چکے ہیں۔

مزیدخبریں