میرپورخاص‘ شہر میں گندگی اور غلاظت کے ڈھیر


میرپورخاص (بیورورپورٹ)  میرپورخاص سمیت ارد گرد کے  علاقوں  میں متعلقہ اداروں کے افسران کی لاپرواہی اور غفلت کے باعث شہر میں گندگی اور غلاظت کے ڈھیروں اور گندے پانی کی نکاسی نہ ہونے کے باعث مچھروں کی بہتات ہو چکی ہے شہر کے مختلف علاقوں میں گندگی اور گھروں کے گندے پانی کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے شہر کے گلی محلوں میں گندے پانی کے جوہڑ قائم ہیں جو کہ مچھروں کی افزائش کی نرسریاں بنی ہوئی ہیں اور  انسانوں کے ساتھ ساتھ جانور بھی ان مچھروں کے شکار ہو رہے ہیں مچھروں کے باعث شہری علاقوں اور ارد گرد کے علاقوں کے لوگوں میں تیزی سے ملیریا پھیل رہا ہے جبکہ متعلقہ ادارے ملیریا کنٹرو پروگرام ، میونسپل کارپوریشن سمیت دیگر اداروں کے افسران کی لاپرواہی اور غفلت کے باعث شہر اور دیگر علاقوں میں مچھر مار اسپرے نہیں کرایا گیا ہے جس کی وجہ سے شہری سخت پریشان ہیں اور دیہی علاقوں میں مال مویشی بھی مچھروں کا شکار  اور مختلف امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں اس حوالے سے میرپورخاص کے سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ اداروں کی نااہلی کے باعث شہر بھر میں گندگی اور غلاظت کے ڈھیرقائم ہیں نکاسی آب کا نظام مفلوج ہے گھروں کے گندے پانی کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے گندا پانی گلیوں اور محلوں میں جمع ہو جا تا ہے جس سے مچھروں کی افزائش ہو رہی ہے اور ان مچھروں کی وجہ سے نہ صرف شہر میں ملیریا پھیل رہا ہے  جبکہ دیدہی علاقوں میں انسانوں کے ساتھ ساتھ مال مویشیوں میں بھی بیماریا ں پھیل رہی ہیں لیکن افسران نے پراسرارچشم پوشی اختیار کی ہوئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن