نواب شاہ (نامہ نگار خصوصی) مہنگائی لانگ مارچ کے شرکاء عمران خان کے اقتدار کا جنازہ پڑھ کر لوٹینگے ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے صوبائی صدر مولانہ راشد محمود سومرو کا سکرنڈ قومی شاہراہ پر مہنگائی لانگ مارچ کے شرکاء کے استقبالیہ کیمپ پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا راشد محمود سومرو نے کہا کشمیر کو فروخت کرنے قادیانیوں کو راستہ دینے اور مساجد کو شہید کرانے کا حکم دینے والہ ریاست مدینہ کا دعویدار نھی ہوسکتا پاکستان میں لوگ بھوک کی وجہ سے خود کشیاں کررہے ہیں ناہل خان نے ایک کروڑ نوکری پچاس لاکھ گھر اور عالمی اداروں سے قرض نہ لینے کا دعوا کیا تھامگر عوام سے چار سالہ اقتدار میں مدینہ کی ریاست کے نام پر جھوٹ بولہ مولانہ راشد محمود سومرو نے کہا وقت آگیا ہے کہ غریب دشمن اور ہاری دشمن وزیراعظم کو اقتدار سے باہر نکالہ جائے جمعیت کو دہشت گرد کہنے والوں سے کہتا ہو ہم پر امن تھے پرامن ہیں اور پر امن رہینگے الزام لگانے والو سندہ ہائوس پر حملہ تم کرو،وزیراعظم کو گلے سے گھسیٹنے کی بات تم کرو‘ پی ٹی وی پر حملہ تم کرو۔ پارلیمنٹ پر حملہ تم کرو۔ سول نافرمانی کی بات تم کرو مگر دہشت گرد ہم ہیں مولانہ نے کہا نالائق خان تم کس منہ سے میرے قائد کو گالیاں دیتے ہو تمہاری اپنی ناجائز اولاد تم سے حقوق مانگ رہی ہے تمہاری بیوی نے تمہیں نشئی لکھا ہے خان صاحب تم نے اگر اپنا رویہ نہ بدلہ تو گدی سے پکڑ کر تمہیں اقتدار سے نکال دینگے ہم سب کچھ برداشت کرلینگے مگر قائد کے نام پر بکواس برداشت نہیں کرینگے مولانا کو بارواں کھلاڑی کہنے والو یاد رکھو فضل الرحمان کے بغیر حکومت چل بھی نھی سکتی۔ مولانا راشد محمود سومرو نے کہا عمران خان کے خلاف اتحادیوں کے ساتھ 30 پارٹی اراکین بھی مخالف ہوگئے ہیں اپوزیشن قائدین نے 200 ممبران کا دعوا کیا ہے عمران خان کو الیکشن میں جتوانے اور جہاز میں گھمانے والہ جہانگیر ترین حق بات کررہا ہے تو غدار لگتا ہے ہم اسلام آباد مکمل تیاری کے ساتھ جارہے ہیں دو دن بعد بے روزگار ہونے والے وزیراعظم کے لئے ہم انڈے ۔مرغی اور کٹے لیکر جارہے ہیں تاکہ بعد میں کاروبار کرسکے قافلہ میں شریک کارکنان وزیراعظم عمران خان کے اقتدار کے اختتام کا جنازہ پڑھ کر واپس لوٹینگے ۔