اداکارائوں کی نازیبا ویڈیوز، خوشبو سمیت 6ملزموں   عبوری ضمانت میں 5اپریل تک توسیع 


لاہور(اپنے نامہ نگار سے)سیشن عدالت نے تھیٹر میں سٹیج اداکارائوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے کے مقدمہ میں اداکرہ خوشبو سمیت چھ ملزمان کی عبوری ضمانت میں پانچ اپریل تک توسیع کر تے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے مکمل رپورٹ طلب کر لی ہے ، ایڈیشنل سیشن جج محمد یاسین شاہین نے کیس کی سماعت کی،گزشتہ روزسٹیج اداکارہ خوشبو سمیت 6 ملزمان نے عبوری ضمانتوں میں عدالت کے روبرو پیش ہوئے ،متاثرہ اداکارہ گلناز عرف سلک خان عدالت میں ادکارہ خوشبو اور دیگر کے متعلق بیان بھی دے چکی ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن