فیروزوالہ( نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی شاہدرہ کے سینئر رہنما چودھری عبدالرشید کے ڈیرہ یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی، تقریب میں ملکی سلامتی و ترقی کی خصوصی دعائیں کی گئیں۔شرکاء تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری رشید نے کہا کہ پاکستان ہماری آن اور شان ہے جس کا دفاع و تحفظ اور ترقی و خوشحالی کی خاطر کردار ادا کرنا ہماری اولین ترجیح اور ذمہ داری ہے ۔