کراچی(سٹی نیوز)مرکزی رہنما انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن آزادکشمیر عبدالجلیل رضا نے کہا ہے کہ اپوزیشن اپنے مقدمات ختم کروانے کیلیے لڑ رہی ہے یہ ذاتی مفادات و اقتدار کی لڑائی ہے عوام اس میں کہیں بھی نہیں ہے! وزیراعظم عمران خان کا وہ بیانیہ سچ ثابت کررہا ہیکہ "جب انکی کرپشن پر ہاتھ ڈالا جائیگا تو سب ایک ہوجائیں گے کیونکہ انکے مفادات مشترکہ ہیں"۔ دوسرا موجودہ صورت حال کے مطابق عوامی سطح پر یہ سوچ بھی جہنم لیرہی ہیکہ کیونکہ عمران خان پاکستان کو آزاد خارجہ پالیسی کی طرف لے جارہے ہیں اسلیے عمران خان کو ہٹانے کی اس مہم میں بیرونی طاقتیں کارفرما ہوسکتی ہیں جسکا اپوزیشن کو مستقبل قریب میں نقصان جبکہ عمران خان صاحب کو فائدہ بہرحال ہوگا۔اپوزیشن جماعتیں اس وقت صرف اپنے ذاتی مفادات کا سوچ رہی ہیں ان کے لیے ملکی مفاد سے زیادہ اہمیت اپنی کرپشن کو بچانا ہے، یہ فقط کرپش بچاؤ مہم پر نکلے ہیں، انہیں آزاد خارجہ پالیسی، ملکی وقار ، سالمیت یا خوداری سے کوئی غرض نہیں۔جبکہ وزیراعظم عمران خان اندرونی حریفوں کے ساتھ ساتھ اس وقت ان تمام عالمی طاقتوں کا بھی مقابلہ کر رہے ہیں جو پاکستان کو اپنی مرضی کے مطابق چلانا چاہتی ہیں، اس کے برعکس یہ تمام جماعتیں وہی کررہی ہیں جو عالمی طاقتوں کی خواہش ہے۔اپوزیشن صرف اقتدار میں آنے کے لیے ڈرامہ کر رہی ہے
اپوزیشن کی تحریک عوام کیلئے نہیں اقتدار کیلئے ہے‘ عبدالجلیل رضا
Mar 25, 2022