آئین وقانون کی بالادستی کے بغیر ترقی نہیں کر سکتے:جاوید قصوری


لاہور ( خصوصی نامہ نگار )امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ پاکستان ایک جمہوری جدوجہد کے ذریعے وجود میں آیا۔ پاکستان کی سلامتی، ترقی وخوشحالی کا رازجمہوریت میں پوشیدہ ہے۔ آئین وقانون کی بالادستی کے بغیرہم بحیثیت قوم کبھی ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتے ۔ آج پاکستان سابقہ حکومتوں اور موجودہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت مسائل کی آماجگاہ بن چکا ہے ۔عوام کو تبدیلی کے نام پر جو دھوکہ دیا گیا اس سے قوم کے جذبات بری طرح مجروع ہوئے ہیں۔ جماعت اسلامی پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنانا چاہتی ہے۔ان خیالات اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف پروگرامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کرپشن کی انتہا ہوچکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن