لاہور (خصوصی نامہ نگار) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے کہا ہے کہ محنت کش اللہ تعالیٰ کا دوست ہے، لیکن مدینہ کی ریاست کے دعوے دار حکومت نے مزدوروں کے گھروں کے چولھے ٹھنڈے اور ان کے بچوں کو فاقہ کشی میں مبتلا کر دیا ہے۔ سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں مزدوروں کی رائٹ سائزنگ کے نام پر چھانٹیاں کی جا رہی ہیں جب کہ اس حکومت میں سرمایہ دار، جاگیردار، صنعتکار، آٹا، شوگر، گھی، سیمنٹ مافیاز مزدوروں کا خون نچوڑنے میں مصروف ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے منصورہ میں ریلوے ایمپلائز پریم یونین کے ذمہ داران و عہدیداران کی تربیت گاہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔