لاہور ( خصوصی نامہ نگار) واسا کوئٹہ کے وفد کی واسا ہیڈ آفس لاہور کا دورہ کیا اور ایم ڈی واسا محمد تنویر کی زیر صدارت اجلاس میں شرکت کی۔ وفد کی آمد کا مقصد کوئٹہ میں پانی کے بحران پر قابو پانے کیلئے واسا لاہور کے تجربات سے استفادہ کرنا تھا۔ واسا لاہور کے ریونیو سسٹم، ٹیوب ویل آٹو میشن سکاڈا سسٹم اور میٹرنگ پراجیکٹ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ واسا کوئٹہ کے وفد سے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران درانی اور فہد عمر شریک، واسا لاہور سے ڈی ایم ڈی آپریشن غفران احمد، اور ڈی ایم ڈی انجینئرنگ محمد منان ،ڈائریکٹر ریونیو اطہر محمود ڈائریکٹر پلاننگ ذیشان بلال شریک تھے۔