اے اے اے ایسوسی ایٹس خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے کو شا ں ہے ،  ناصرہ بشیر

Mar 25, 2022

اسلام آباد( نوائے وقت رپو رٹ )اے اے اے ایسوسی ایٹس کے زیر اہتمام اے ایم اے ایف ایچ ،سوسائٹی فار انکلوژن،نیشنل لائبریری، اسلام آباد میں معذور خواتین کے قومی فورم کے تعاون سے خواتین کا عالمی دن بھرپور طریقے سے منایا گیا ۔اس حوالے سے ایک تقریب تعصب کو توڑو: تعصب، دقیانوسی تصورات اور امتیاز سے پاک دنیا کا اہتمام کیا گیا ۔تقر یب میں خواتین خاص طور پر معذور خواتین کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرنے کیلئے مختلف سرگرمیوں کا بھی انعقاد کیا گیا ۔تقر یب میں شرکت کیلئے معذور خواتین پشاور، ایبٹ آباد، راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت پاکستان کے مختلف شہروں سے آئیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہو ئے ڈائریکٹر کمپلائنس اے اے اے ایسوسی ایٹس ناصرہ بشیر نے کہا کہ اے اے اے ایسوسی ایٹس ہمیشہ اپنی کمیونٹی کی خدمت کیلئے کو شاں رہا ہے ۔ تقر یب میں ایم این اے غزالہ سیفی ، ایم پی اے فرح آغا ودیگر نے بھی شرکت کی ۔

مزیدخبریں