لاہورٹیسٹ کا فیصلہ کن روز، شاہینوں کی ایک وکٹ کے نقصان پر بیٹنگ جاری

 پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے آخری روز351 رنز ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری ہے۔پاکستان نے آخری روز بغیر کسی نقصان کے تہتر رنز سے اننگز کا آغاز کیا، ستتر رنز پر پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی، عبداللہ شفیق ستائیس رنز بنا کر کیمرون گرین کی گیند پر پویلین واپس لوٹ گئے۔ گذشتہ آسٹریلوی ٹیم نے دوسری اننگز میں دو ستائیس رنز بنا کر ڈکلیئر کردی تھی، آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ ایک سو چار رنز بنا کر نا قابل شکست رہے۔

ای پیپر دی نیشن