وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ 27 مارچ کا جلسہ اپوزیشن کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے صوبائی وزیر رائے تیمور بھٹی، اراکین پنجاب اسمبلی تیمور لالی اور وارث عزیز کی ملاقات ہوئی جس میں سیاسی امور اور ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں گفتگو کی گئی۔ملاقات میں پارلیمنٹرینر نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔عثمان بزدار نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترقی مخالف عناصر پروپیگنڈا کے ذریعے عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے، ہم عوام کی خدمت کررہے ہیں اور مخالفین بے بنیاد الزامات کی سیاست۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ ملک کو استحکام کی ضرورت ہے. انتشار کی نہیں. موجودہ حالات میں اپوزیشن جماعتیں ڈیڑھ انچ کی مسجد بنا کر منفی سیاست کر رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہم سب متحد ہے، وزیراعظم نے قوم کو عزت سے جینا سکھایا ہے. پوری قوم انکے پیچھے کھڑی ہے، 27مارچ کا جلسہ اپوزیشن کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا۔
واضح رہے کہ چیف وہپ پنجاب اسمبلی ایم پی اے سید عباس علی شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔