گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) کل ہونیوالے مہنگائی مکاو مارچ کے حوالے مرکزی قائدین مسلم لیگ ن مریم نواز اور حمزہ شہباز کا استقبال کرنے کے سلسلہ میں ویلکم ریلی نکالی گئی جسکی قیادت ایم پی اے توفیق احمد بٹ نے کی انہوں نے کہا کہ عمران خان کو گھر بھیجنے کا وقت آ گیا ہے توفیق بٹ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ناقص پالیسیوں کی بدولت عوامی مہنگائی بیروزگاری کے ہاتھوں خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ اپنے محبوب قائدین مریم نواز شریف اور حمزہ شہباز شریف کا گوجرانوالہ پہنچنے پر فقیدالمثال استقبال کیا جائیگا۔ اور ہم انکے ہمراہ اسلام آباد جائیں گے اور حکومت کو گھر بھیج کر ہی اب واپس گوجرانوالہ آئیں گے ۔