لدھیوالہ وڑائچ:چھاپڑی فروشوں نے لائوڈسپیکرز لگالئے،پولیس تماشائی

لدھیوالہ وڑائچ(نمائندہ نوائے وقت) رکشوں ریڑھیوں اور چھاپڑی فروشوں نے اشیاء کی فروخت کے لئے لائوڈسپیکرز لگا کر شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی، مساجد میں نمازیوں کو بھی مشکلات کا سامنا ٹریفک وارڈنز خاموش تماشائی بن گئے؟ لوگوں کا اعلیٰ حکام سے کاروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق عالم چوک ، لدھیوالہ وڑائچ سے قلعہ دیدار سنگھ تک تمام گلیوں بازاروں میں گھوم پھر کر اشیاء خوردنوش فروخت کرنے والوں نے رکشوں ،ریڑھیوں موٹر سائیکلز اور سائیکل پر پابندی کے باوجود بڑے بڑے اسپیکرز نصب کر رکھے ہیں جس سے پید ا ہونے والے شورو غل سے شہریوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے اسکے علاوہ مساجد میں باجماعت نماز کے دوران بھی نمازیوں کو مشکلات کا سامنا درپیش ہے جبکہ ڈیوٹی پر تعینات سٹی ٹریفک پولیس کے وارڈنز کو بار بار یاد دہانی کروانے کے باوجود ان رکشوں ریڑھیوں سے اسپیکرز نہ اتارے جا سکے شہریوں نے سی ٹی او گوجرانوالہ سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں اس تکلیف دہ صورتحال سے نجات دلائی جائے۔

ای پیپر دی نیشن