اروپ اور گردونواح  میں بجلی بلوں کی تاخیر سے تقسیم ،صارفین سراپا احتجاج

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)اروپ اور گردونواح کے علاقوں میں گیپکو کی طرف سے بلوں کی تقسیم  بروقت نہ ہونے پر علاقہ مکین  سراپا احتجاج بن گئے بروقت بجلی بل نہ ملنے کی وجہ سے ہزاروں صارفین کو لاکھوں روپے اضافی جرمانہ ادا کرنا پڑے گا جس کی وجہ سے متاثرین نے گیپکو کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ بھر میں  تقریبا ہر ماہ آخری تاریخ سے ایک دن پہلے بل تقسیم کیے جاتے ہیں جس کی وجہ سے مزدور طبقہ کو بل جمع کروانے کے لئے پیسے اکٹھے کرنا بھی انتہائی مشکل ہو جاتا ہے متاثرین نے کہا کہ لوگ  متعدد مرتبہ متعلقہ حکام کو آگاہ کر چکے ہیں کہ خدارا بلوں کی تقسیم کم از کم آخری تاریخ  سے پانچ چھ دن پہلے کی جائے تاکہ غریب لوگ بلوں کی رقم اکٹھی کر سکیں انہوں نے کہا کہ اس طرح اکثر اوقات بجلی کے بل بروقت جمع نہیں کروا سکتے اور اس ماہ بلوں کی تقسیم نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو لاکھوں روپے جرمانہ ادا کرنا پڑے گا چند لوگوں کو آخری تاریخ والے دن صبح بل دیا گیا کہ آج ہی جمع کروائیں  تاہم ادھر گیپکو ذرائع کے مطابق بل تقسیم کرنے والے ملازم کے والد کا انتقال ہو گیا تھا  ۔
جس کی وجہ سے بل تقسیم نہیں ہوسکے تاہم اب تاریخ بڑھا کر بل تقسیم کر دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...