اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ہماری تیاری مکمل ہے،اسپیکر نے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی اجازت نہ دی تو احتجاج کرینگے۔
ہار جیت اللہ کے ہاتھ میں ہے، ہماری تیاری مکمل ہے، آپ دیکھیں گے کہ ہم کیا کرتے ہیں، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی صحافیوں سے غیررسمی گفتگو@BBhuttoZardari pic.twitter.com/IixVxJEzZr
— PPP Lahore (@PPPLahore_SM) March 25, 2022
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہار جیت اللہ کے ہاتھ میں ہے، ہماری تیاری مکمل ہے، آپ دیکھیں گے کہ ہم کیا کرتے ہیں۔
اگر اسپیکر اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی اجازت نہ دی تو احتجاج کریں گے، صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز آصف علی زرداری کی صحافیوں سے غیررسمی بات چیت@AAliZardari pic.twitter.com/Kf3rxXAqZC
— PPP Lahore (@PPPLahore_SM) March 25, 2022
اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ آج سیاست انتہائی اہم موڑ پر آچکی ہے، انشاء اللہ بہتر ہوگا۔اگر اسپیکر اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی اجازت نہ دی تو احتجاج کریں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کیخلاف اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے قومی اسمبلی کا اجلاس آج شروع ہورہا ہے۔ اس حوالے سے اپوزیشن جماعتوں نے اپنی حکمت عملی بھی تیار کرلی ہے۔