قصور (نمائندہ نوائے وقت) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن قصور سے لوگ سخت پریشان ہیں 6 ماہ قبل تک سرکاری فیس جمع کرانے والوں کو بائیکس و گاڑیوں کے سمارٹ کارڈز نہیں ملے رہے جس کے باعث ٹریفک پولیس اہلکاروں کو کاغذات دکھانے پر لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ فیس ادا کرتے وقت جاری ہونے والی سلپ چند ہفتوں تک کارآمد ہوتی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم دفتر کے چکر لگا لگا کر تھک چکے ہیں اور ہمیں ہر بار ایک سے دو ہفتوں کا ٹائم دے دیا جاتا ہے جبکہ ملے ہوئے وقت پر دفتر جانے پر پھر اگلی بار دوبار ہ آنے کا ٹائم دیا جاتا ہے اس بابت جب ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن آفس قصور سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ سمارٹ کارڈز لاہور دفتر سے بن کر آتے ہیں اور گزشتہ دنوں سے لاہور آفس میں سکیننگ کا مسئلہ چل آرہا ہے جس پر ہم کچھ نہیں کہہ سکتے اور اگر شہریوں کی پریشانی ختم کرنی ہے تو لاہور دفتر میں سکیننگ مسئلہ ختم کرانا ہو گا شہریوں نے اعلی حکام سے نوٹس،لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
قصور: 6 ماہ قبل فیس جمع کرانیوالوں کو موٹرسائیکلوں‘ گاڑیوں کے کارڈ نہ مل سکے
Mar 25, 2022