پاکستان اورعمران خان لازم وملزوم ہیں: افضال حیدر

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں افضال حیدر کی قیاد ت میں ریلوے سٹیشن چوک سے سینکڑوںموٹرسائیکلوں پرمشتمل یوتھ ونگ کے کارکنوں نے سٹیڈیم شاپنگ سینٹرسے نکالی جانیوالی ریلی میںشرکت کی اور اس موقع پر زین خان ،میاں بلال ریاض ،بلال محمود سمیت کارکنان کی بڑی تعدادموجودتھی میاںافضال حیدر یلوے سٹیشن چوک سے موٹرسائیکل پر بیٹھ کر کارکنوں کے ہمراہ پنڈال تک گئے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے افضال حیدر نے کہاکہ پاکستان اورعمران خان لازم وملزوم ہیںن لیگ اور پیپلزپارٹی نے اپنے دور اقتدار میں صرف پاکستان کو لوٹا ہے۔

ای پیپر دی نیشن