سانگلہ ہل(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ضلعی صدر امیدوار پی پی 131 حاجی عرفان الحسن بھٹی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کی ناکام ترین حکومت ثابت ہوئی ہے۔ 470 روپے کلو گھی فروخت کر کے بھی کہتے ہیں مہنگائی نہیں ہے۔ ساڑھے تین سال میں مہنگائی نے ستر سالہ ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔ عمران خان نے قوم کی خدمت کی بجائے اپنے دوستوں اور رشتے داروں کی خدمت کی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیاانہوں نے مزید کہا میاں نوازشریف کے دور میں پاکستان معاشی طور پر مضبوط اور مستحکم ہورہا تھا لیکن اچانک پی ٹی آئی تبدیلی کا جھوٹا نعرہ لگاکر قوم پر مسلط ہوئی اور ساڑھے تین سال میں ملکی ترقی کو بریک لگادی۔
مہنگائی نے ستر سالہ ریکارڈ توڑ دئیے: عرفان الحسن بھٹی
Mar 25, 2022