مکتوب ناروے
افتخار محمود
شب برات رحمتوں اور برکتوں کی رات ہے. پندرہ شعبان کی فضیلت کو سب جانتے ہیں ۔اس لئے اس رات مسلمان نان عالم عبادات کو اپنا معمول بنا تے ہےں ۔اس بابرکت دن پر مےں وطن عزےز پاکستان آےا ہوا تھا ،زہرہ منظور ویلفیئر سوسائٹی اوسلو (ناروے) کے زیر اہتمام سالانہ محفل شب برات کا انعقاد لاہور میں راقم کی رہائش گا ہ پر کیا گیا تھا۔ جس میں ملک پاکستان کی سیاسی سماجی کاروباری شخصیات اور ثناءخواں مصطفی نے شرکت کی ۔محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ۔تلاوت قرآن پاک کی سعادت قاری مدثر نے حاصل کی نعت رسول مقبول کی سعادت ہارون قیوم ناروے ، رفیق ضیا لاہور حسان منہاج محمد افضل نوشاہی محمد حمزہ نوشاہی منہاج نعت کونسل ظہیر بلالی برادران نے پڑھنے کی سعادت حاصل کی شب برات کی فضیلت پر شاگرد رشید شیخ الاسلام نوجوان سکالر علامہ محمد مدثر رسول نوری نے شب برات کی فضیلت پر سیر حاصل گفتگو فرمائی ۔
محفل شب برات میں دنیائے نقابت کے عظیم نام صفدر علی محسن نے بطور مہمان خصوصی شرےک تھے ۔ محفل شب برات میں مہمان خصوصی کے طور پر میاں مقبول اوتینہ میاں آصف اوتینہ میاں مظفر اوتینہ میاں فیصل اوتینہ ، نوائے وقت کے انچارج اوورسیز ایڈیشن خالد یزدانی ، ایک ہاوسنگ سوسائٹی کے اونر شاہد اقبال ٹی وی کے ادکار خالد بٹ نے بھی شرکت کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل لاہور سے جی ایم ملک شہزاد رسول حاجی اسحاق نے شرکت کی جبکہ اس پاکےزہ محفل میں خواتین کی کثیر تعداد نے پردے میں محفل کی سماعت کی محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے اور اختتام درود و سلام اور دعا سے کیا گیا تھا ۔محفل کے اختتام پر لنگر کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا ۔