پے اینڈ سروس پروٹیکشن کے لئے پروفیسروں اورطلبہ کی راولپنڈی تک احتجاجی ریلی

 پے اینڈ سروس پروٹیکشن  کے لئے گورنمنٹ گارڈن کالج کے پروفیسروں اورطلبہ نے لیاقت روڈ سی پریس کلب راولپنڈی تک احتجاجی ریلی نکالی ,اور کہا کہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے پے سروس پروٹیکشن کے حصول تک احتجاج جاری رکھا جائے گا .
18 روز سول سیکرٹریٹ لاہور کے سامنے پنجاب بھر کے کالج پروفیسر کا بھی دھرنا جاری .باضابطہ نوٹیفکیشن کے حصول تھا پروفیسر اپنا احتجاج جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار خرم شہزاد صدر لوکل یونٹ پنجاب پروفیسر اینڈ لیکچرار ایسوسی ایشن پپلا نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا حکومت پنجاب اپنی ہٹ دھرمی اور جابرانہ ہاتھ کنڈوں  کو بند کرے اور پنجاب بھر کے چھ ہزار پانچ سو متاثرین کو ان کا جائز حق دے کالج کے چار پیجز 2002 2005 2009 2012 کے اساتذہ اپنی سروس کے پہلے دن سے اپنی تقرری کو مستقل کروانے کے حق میں ایک عرصہ سے صدائے احتجاج بلند کر رہے ہیں لیکن ارباب اختیار کے کان پر جوں تک نہیں رینگی رہی گذشتہ 18 روز سے پنجاب بھر کے سرکاری کالج کے پروفیسر کا سول سیکرٹریٹ لاہور کے سامنے دھرنا بھی جاری ہے ایک نکاتی مطالبے کی منظوری تک اپنے گھر کو چھوڑ کر احتجاج جاری رکھنے کا عزم کیے ہوئے ہیں اعلی عدلیہ ملازمین کے اس حق کو مختلف مواقع تسلیم کر چکی ہے اور صوبائی وزیر تعلیم نے اس مطالبے کو پورا کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی تھی مگر اس حوالے  سے کسی قسم کی پیشرفت نہیں ہوئی اور مختلف حکومتی روایتی پس و پیش کا مظاہرہ کرتی آئی ہیں دوسری جانب پے اینڈ سروس پروٹیکشن کمیٹی کے چوہدری غلام مرتضیٰ لاہور میں جاری دھرنے کی قیادت کر رہے ہیں جہاں احتجاج کے دائرہ کار کو بڑھا کر پنجاب کے 9 ڈویژنوں میں بڑھانے کا فیصلہ ہوا ہے.

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...