اپوزیشن کی اپنی نالائقی کی وجہ سے اپوزیشن کا حکومت مخالف پراپیگنڈہ ایکسپوز ہو گیا:فیاض الحسن چوہان

Mar 25, 2022 | 14:47

ویب ڈیسک

 وزیر جیلخانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ہم بلاول زرداری، شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں اپوزیشن کی اپنی نالائقی کی وجہ سے اپوزیشن کا حکومت مخالف پراپیگنڈہ ایکسپوز ہو گیااپوزیشن نے اربوں روپے لگا کر میڈیا کے ذریعے مہنگائی کا ذمہ دار موجودہ حکومت کو ٹھہرایا۔ فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ ان کے بس میں ہو تو امریکہ، کینیڈا اور سعودی عرب میں مہنگائی کی ذمہ داری بھی پی ٹی آئی پر ڈال دیں آج پی ٹی آئی کا ہر ورکر اور 80 فیصد عام پاکستانی عمران خان کو اپنا حقیقی نمائندہ سمجھتے ہیں عمران خان نے اغیار کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر پاکستان کی بقا کی جنگ لڑی۔ فیاض الحسن چوہان نےکہا کہ شہباز شریف سمجھ چکے ہیں کہ تحریک عدم اعتماد کے بعد ان کے حصے میں کچھ نہیں آئے گاسی لیے مقصود چپڑاسی والی سرکار ڈیل کے حصول کے لیے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں اپوزیشن کی صفوں میں جیت سے پہلے ہی من پسند وزارتوں کے حصول کی لڑائی پڑ چکی ہے وزیر جیلخانہ جات پنجاب. ے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کا نتیجہ جو بھی نکلے، حقیقی کامیابی پاکستان تحریکِ انصاف کے حصے میں آئے گیbہمارا نعرہ ہے "صلح ہو کہ جنگ ہو، عمران خان کے سنگ ہو"۔

مزیدخبریں