نیٹو نے بلغاریہ، ہنگری، رومانیہ اور سلواکیہ سمیت اپنے اتحاد کے مشرقی حصے میں چار نئے جنگی گروپ تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔
نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹولٹن برگ نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اتحادی ملک کیمیائی، حیاتیاتی اور ایٹمی ہتھیاروں کے خلاف اضافی دفاعی اقدامات کررہے ہیں۔