لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ نے ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے ماہ رمضان کے پیش نظر ریسٹورنٹس کے اوقات کار تبدیل کرنے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے گندا پانی دریا میں (صفحہ4 پر بقیہ نمبر19)
پھینکنے والی انڈسٹریز کیخلاف سخت کارروائی کا حکم بھی دے دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے گندا پانی جس طرح دریا میں جا رہا ہے اور وہی پانی فصلوں میں لگایا جارہا ہے اور اس پانی سے ہی سبزیاں اگائی جارہی ہیں۔ عدالت نے باور کرایا کہ ایسی رپورٹیں سامنے آئی ہیں کہ وہاں ایریا کے بچوں کی نشوونما نہیں ہو پارہی۔ عدالت نے ان انڈسٹری کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے جن کا گندا پانی دریا میں جا رہاہے۔ جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق، اظہر صدیق سمیت دیگر کی ایک ہی نوعیت کی دائر درخواستوں پر سماعت کی جس میں ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کے تدارک کیلئے اقدامات نہ کرنے کی نشاندہی کی گئی۔ دوران سماعت ایک درخواست گزار کے وکیل نے نشاندہی کی کہ ریسٹورنٹس کا مسئلہ ہے، گیارہ بجے بندکیا جائے تو سحری کے وقت کیسے اوپن کیا جائے۔ جس پر عدالت نے ریسٹورنٹس کو افطاری سے سحری تک کھولنے کی اجازت دے دی۔
ریسٹورنٹس