کراچی(کامرس رپورٹر)گزشتہ ہفتہ کے دوران50کروڑ ڈالر کمرشل لونز کی وصولی اوربیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کے بعد ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر (صفحہ4 پر بقیہ نمبر22)
میں 29کروڑ24لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہو گیاجبکہ مجموعی ذخائر ایک بار پھر10ارب ڈالرز ککی سطح کو عبور کرگئے۔مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 17مارچ کو ختم ہونے والے ہفتہ پر ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 9ارب84 کروڑ68لاکھ ڈالرز سے بڑھ کر10ارب13کروڑ92لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔ سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر 27کروڑ96لاکھ ڈالرز بڑھ کر4ارب 59کروڑ87لاکھ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر1کروڑ28 لاکھ ڈالرز کے اضافے سے5ارب54کروڑ5لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔
زرمبادلہ ذخائر
زرمبادلہ ذخائر میں 29کروڑ ڈالرز کا اضافہ‘ 10 ارب ڈالرز سے بڑھ گئے
Mar 25, 2023