لاہور (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کے خلاف درج مقدمات کی فہرست لاہور ہائیکورٹ میں پیش کردی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے(صفحہ4 پر بقیہ نمبر25)
جسٹس شہرام سرور چوہدری نے کیس کی سماعت کی۔ آئی جی پنجاب عثمان انور کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ستار ساحل نے فواد چوہدری کے خلاف 6 مقدمات کی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل طارق بشیر نے کہا کہ فواد چوہدری کے خلاف ایف آئی اے میں کوئی مقدمہ نہیں، ان کے خلاف ٹویٹ کرنے کے معاملے کی انکوائری جاری ہے۔ عدالت نے کہا کہ اس انکوائری میں تو عدالت نے ہراساں کرنے سے روک رکھا ہے۔ بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے پولیس رپورٹ کی روشنی میں درخواست نمٹا دی۔
فواد‘ مقدمات
فواد چودھری کیخلاف مقدمات کی فہرست ہائیکورٹ میں پیش
Mar 25, 2023