خواتین پر تشدد کی لعنت دنیا بھر میں ہے، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ 


لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیاء باجوہ نے خواتین کے حقوق سے متعلق  شبنم دل محمد کی درخواست پر 13 صفحات پر مشتمل تحریری  فیصلہ جاری کر دیا۔  عدالت نے کہا کہ دنیا بھر کے معاشروں میں  خواتین پر تشدد کی لعنت موجود ہے، اسی لیے یہ بین الاقوامی قانون کا اہم پہلو رہا ہے، خواتین پر تشدد کے خلاف ایکٹ 24 فروری 2016 کو منظور ہوا،  بدقسمتی سے خواتین کے حقوق کیلئے ایکٹ پر عملدرآمد نہیں ہو سکا، حکومت خواتین کے حقوق کیلئے تشہیر کرے، اعداد و شمار مرتب کیے جائیں،  جب تک قانون پر عملدرآمد نہ ہو اسے قانون نہیں مانا جا سکتا ہے، خواتین کے حقوق کے قانون پر عملدرآمد کروانا حکومت کا کام ہے۔

ای پیپر دی نیشن