نئی دہلی(این این آئی)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے رمضان المبارک کے آغاز پر مبارک باد کا پیغام جاری کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا اکاونٹ پر وزیراعظم نریندر مودی نے لکھا کہ دعا ہے کہ یہ مقدس مہینہ ہمارے معاشرے میں مزید اتحاد اور ہم آہنگی لائے۔بھارتی وزیراعظم نے اپنے پیغام میں اس ماہ میں غریبوں کی مدد کا بھی ذکر کیا۔
مودی کا رمضان المبارک کے آغاز پر مسلمانوں کیلئے نیک خواہشات کااظہار
Mar 25, 2023