روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی گرفتاری کی کوئی بھی کوشش اعلانِ جنگ قرار

`

Mar 25, 2023


ماسکو(این این آئی )انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کی جانب سے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے بعد روس کا ردعمل سامنے آگیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر کے ساتھی اور روسی سکیورٹی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین دمتری میڈویف نے اس حوالے سے بیان جاری کیا ۔دمتری میڈویف نے ولادیمیر پیوٹن کی گرفتاری کی کسی بھی کوشش کو اعلان جنگ قرار دیا ہے۔رپورٹس کے مطابق روسی سکیورٹی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین دمتری میڈویف نے کہا کہ صدر پیوٹن کو گرفتار کرنے کی کوئی بھی کوشش روس کے خلاف اعلان جنگ ہوگی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی) نے یوکرین میں مبینہ جنگی جرائم پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ روسی حکام کا یوکرائن میں جنگی جرائم کی تردید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مغرب نے یوکرائن کے جنگی جرائم کو نظر انداز کر دیا ہے۔

مزیدخبریں