رواں ہفتے مہنگائی میں 1.80 فیصد اضافہ ، 26 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں ، ادارہ شماریات 


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 1.80 فیصد بڑھ کر سالانہ بنیادوں پر 46.65 فیصد پر پہنچ گئی۔ایک ہفتے مےںمہنگائی کی شرح میں 1.80فیصد کا بڑا اضافہ ہوا26 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا، ٹماٹر 41 روپے85 پیسے کلو مزید مہنگا ہو گےا، ایک ہفتے میں آٹے کا تھیلا 769 روپے 12 پیسے مزید مہنگا ہوا، ملک (صفحہ4 پر بقیہ نمبر31)
میں آٹے کا تھیلا اوسطا 2586 روپے 37 پیسے تک پہنچ گیا۔کیلے 21 روپے 57 پیسے فی درجن، چائے کا پیکٹ 34 روپے 37 پیسے مہنگا ہوا۔بکرے کا گوشت 1 روپے 78 پیسے اور دال ماش ساڑھے چھ روپے فی کلومہنگی ہوئی ۔بیف روپے 31 پیسے فی کلو، اڑھائی کلو گھی کا ٹن 8 روپے 84 پیسے مہنگا ہوا جبکہ چینی، دہی دودھ، چاول بھی مہنگے ہوئے۔ایک ہفتے میں 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔چکن 32 روپے 85 پیسے فی کلو، سرخ مرچ پیکٹ 5 روپے سستا ہوا، لہسن 4 روپے 59 پیسے ، دال چنا 2 روپے 70 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔دال مونگ، دال مسور، انڈے اور پیاز بھی سستے ہوئے ،۔زیر جائزہ ہفتے کے دوران جن اشیا کی قیمتوں میں ایک سال قبل کے اسی ہفتے کے مقابلے میں اضافہ دیکھا ان میں پیاز (228.28فیصد)، سگریٹ (165.88فیصد)، گندم کا آٹا (120.66فیصد)، پہلی سہ ماہی کے لیے گیس کے چارجز (108.38فیصد)، ڈیزل (102.84فیصد)، چائے لپٹن (94.60فیصد) کیلے (89.84فیصد)، چاول اری-6/9 (81.51فیصد)، چاول باسمتی ٹوٹا (81.22فیصد)، پیٹرول (81.17فیصد)، انڈے (79.56فیصد)، دال مونگ (68.64فیصد)، آلو (57.21فیصد) ) اور ماش کی دال کی قیمت میں (56.46فیصد) کا اضافہ ہوا جب کہ مرچ پاو¿ڈر کی قیمت میں (9.56فیصد) کی کمی دیکھی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...