کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خوراک بلوچستان زمرک خان نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ گندم کا بحران صرف بلوچستان میں نہیں ملک میں ہے۔ پنجاب سے 2 لاکھ بوری گندم کی خریداری کی ہے۔ ادائیگی کے باوجود گندم ابھی تک نہیں ملی۔ روس سے آنے والی گندم پاسکو کی ہے۔ امید ہے پاسکو ہمیں گندم کی فراہمی میں نظرانداز نہیں کرے گا۔