اسلام آباد (این این آئی) ملک بھر میں24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے150 کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے 22 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے ، ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ جمعہ کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے4ہزار194ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 150 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اس طرح مثبت کیسز کی شرح3.58فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے ایک مریض جاں بحق ہوا ،22 کی حالت تشویشناک ہے۔
کرونا:ایک اور مریض جاں بحق ، 150نئے کیس،مثبت شرح 3.58فیصد ریکارڈ
Mar 25, 2023