لاہور(خبر نگار)توشہ خانہ سے تحائف لینے پر مریم نواز کیخلاف تحقیقات کے مطالبے کی فواد چوہدری کی ٹوئٹ کرنے کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری نے ایف آئی اے طلبی کے خلاف فواد چوہدری کی درخواست پر وفاقی حکومت کے وکیل کو جواب داخل کرانے کیلئے 31 مارچ تک مہلت دیدی۔