ملتان (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ میری ذاتی رائے سے الیکشن اپنے وقت پر ہونے چاہئیں۔ الیکشن ہونگے تو بھاگیں گے نہیں۔ میدان میں ہوں گے۔ پیپلزپارٹی انتخابات کیلئے تیار ہے۔ ملک میں الیکشن اکٹھے ہونے چاہئیں۔ اگر اکٹھے الیکشن نہ ہوئے تو وفاق کمزور ہوگا۔ جب بھی الیکشن ہوگا لڑیں گے۔ محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد بھی الیکشن کو آگے کیا گیا تھا۔ دیکھتے ہیں عدالت کیا فیصلہ کرتی ہے۔