شہباز شریف، محسن نقوی نے الیکشن منسوخ کرا کر آئین توڑا: پرویز الٰہی 


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب و مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویز الٰہی سے لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر اشتیاق احمد خان اور ایشیا کی سب سے بڑی بار لاہور بار کے صدر رانا انتظار حسین نے ملاقات کی۔ چودھری پرویز الٰہی (صفحہ4 پر بقیہ نمبر24)
نے کہا کہ شہباز شریف اور محسن نقوی نے الیکشن شیڈول منسوخ کروا کے آئین توڑا اور سپریم کورٹ کی توہین کی ہے۔ شہباز شریف اور محسن نقوی آرٹیکل 6 کے مرتکب ہوئے ہیں۔ الیکشن شیڈول منسوخ کروا کے پی ڈی ایم نے پنجاب میں اپنی شکست تسلیم کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشن کے پاس الیکشن شیڈول منسوخ کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ الیکشن کمشن کا کام الیکشن کرانا ہے، الیکشن روکنا اور چوری کرنا نہیں۔ الیکشن کمشن نے اپنے آئینی اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔ انشاءاللہ حکومت اور الیکشن کمشن کو اپنے اس غیر آئینی فیصلے پر بھی سپریم کورٹ میں منہ کی کھانی پڑے گی۔ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ الیکشن کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی اور اگر الیکشن کمشن سمیت کسی ادارہ کی طرف سے کوئی بدنیتی سامنے آئی تو سپریم کورٹ مداخلت کرے گی اور صاف شفاف الیکشن یقینی بنائے گی۔
پرویز الٰہی

ای پیپر دی نیشن