ایک شخص ملک میں سول وار ، انارکی چاہتا ہے : مریم اورنگزیب 

Mar 25, 2023


اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہے۔ جبکہ ایک شخص ملک میں سول(صفحہ4 پر بقیہ نمبر27)
 وار اور انارکی چاہتا ہے۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا کو استعمال کرتے ہوئے آٹے کی مفت فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ مریم اورنگزیب نے بتایا کہ اب تک 42 لاکھ افراد کو مفت آٹے کے تھیلے تقسیم کئے جاچکے ہیں۔ مفت آٹے کی تقسیم میں شفافیت کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ مفت آٹے کی تقسیم کا سلسلہ خیبر پی کے میں بھی جاری ہے۔ عوام کی فلاح و بہبود وزیراعظم شہبازشریف کی ترجیح ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سابق حکومت میں چینی‘ آٹا چوری کیا گیا۔ سابق حکومت خزانے کو خالی کرکے گئی۔ معاشی مشکلات کے باوجود مفت آٹے کی تقسیم کو تمام صوبوں میں یقینی بنایا جائے گا۔ بہت جلد بلوچستان اور سندھ میں بھی آٹے کی تقسیم شروع ہو جائے گی۔ سستا پٹرول فراہمی کا میکنزم بھی فائنل ہو چکا۔
مریم اورنگزیب

مزیدخبریں