جناح ہسپتال کا اچانک دورہ ، نجی شعبہ کے تعاون سے طبی سہولتیں بہتر بنائیں گے : محسن نقوی 


لاہور(نوائے وقت رپورٹ ) وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے جناح ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔وزیر اعلی نے ایمرجنسی میں مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولتوں کا جائزہ لیا۔وزیر اعلی نے مریضوں اور تیمارداروں سے علاج معالجے کی سہولتوں کے بارے پوچھا اور مریضوں کی بہترین دیکھ بھال کی ہدایت کی(صفحہ4 پر بقیہ نمبر28)
۔وزیر اعلی نے ہسپتال کے امور سے متعلق کمیٹی روم میں جاری اجلاس میں بھی شرکت کی۔جناح ہسپتال میں مریضوں کے ڈائیلسز پروگرام کے بارے میں بھی وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا گیا۔ محسن نقوی نے کہا نجی شعبے کے تعاون سے ہسپتالوں میں علاج معالجے اور دیگر سہولتوں کو بہتر بنایاجائے گا۔گوہر اعجاز نے جناح ہسپتال میں دکھی انسانیت کی خدمت میں مثال قائم کی ہے۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج،ایم ایس ہسپتال اور فیکلٹی ممبرز سے بھی ملاقات کی۔مزید براںوزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے مفت آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے مسلسل دورے جاری ہیں، وزیراعلی محسن نقوی گزشتہ روزماڈل بازار ٹاو¿ن شپ پہنچ گئے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بازار میں موجود مرد و خواتین کی شکایات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے کہا سیل پوائنٹ پر آنے والے ہر شہری کو مفت آٹا دیا جائے۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے ماڈل بازار ٹاو¿ن شپ کا دورہ کرکے مفت آٹے کی فراہمی کے عمل کاجائزہ لیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے فری آٹے کی فراہمی کے حوالے سے شہریوں کی شکایات پر عملے کو فوری ہدایات دیں۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے آٹے کا معیار اور وزن بھی چیک کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ماڈل بازار میں موجود عوام سے آٹے کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیا، جس پر شہریوں نے مفت آٹے کی فراہمی کے پروگرام کو سراہا۔بعض شہریوں نے شناختی کارڈز کی تصدیق کے حوالے سے شکایات کیں۔
محسن نقوی

ای پیپر دی نیشن