واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکا کی ایک اور خاتون سینیٹر نے پاکستان میں بڑھتے سیاسی تشدد پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں ڈیموکریٹ امریکی سینیٹر کیتھرین کورٹیز ماسٹو نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی تناﺅ کے سبب تشدد پریشان کن ہے، ان حالات میں مجھے پاکستانی عوام کا خیال آتا ہے۔ امریکی سینیٹر نے کہا کہ پاکستانی رہنماﺅں سے جمہوری اور آئینی اصولوں کے احترام کا مطالبہ کرتی ہوں، امید (صفحہ4 پر بقیہ نمبر32)
ہے پاکستانی رہنما عوام کے مستحکم اور خوشحال مستقبل کے لئے کام کر سکتے ہیں۔