لاہور ( این این آئی)سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ نے پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں ای روزگار سینٹر کا دورہ کیا اور اس تربیتی مرکز کو بہتر انداز میں چلانے پر یونیورسٹی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔دورے کے دوران یونیورسٹی کے ای روزگار گریجوایٹس نے تربیتی پروگرام کے حوالے سے سیکرٹری کو اپنے فیڈ بیک سے آگاہ کیا۔گورنر پنجاب کی ہدایت پر پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ای روزگار سینٹر کو سیلف سسٹین ایبل ماڈل پر شروع کرنے جا رہی ہے۔سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ نے ای روزگار گریجوایٹس سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ تربیتی سینٹرز نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔نوجوان اس سینٹر سے ہنر سیکھ کر ملک کی تعمیرو ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ ای روزگار سینٹر نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے حوالے سے بھی بے حد اہمیت کا حامل ہے اور اس تربیتی مرکزکے ہمارے نوجوان طبقے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔