درآمدی ، برآمدی مسائل کو آزادانہ حل کرنے کی اجازت ہونی چاہیے :تجم الحسین سچل


اسلام آباد(آئی این پی ) تمام ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کو ون ونڈو آپریشن کے ذریعے درآمدی اور برآمدی مسائل کو آزادانہ طور پر حل کرنے کی اجازت ہونی چاہیے ، ایس آر او جاری کیے جانے کیلئے برآمد کنندگان کو اپنی شپنگ کنسائنمنٹ کو کراچی لے جانا پڑتا ہے جس سے برآمد کنندگان کے اخراجات میں بھی اضافہ ہوتا ہے اور کارگو ہینڈلنگ ایک مسئلہ بن جاتی ہے۔ ایس آر او ریگولیشن کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے پبلک ریلیشن آفیسر تجم الحسین سچل نے کہا کہ ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ملک میں صنعت کاری کی رفتار کو تیز کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن