لاہور(سپورٹس ڈیسک)ارجنٹائن کے ورلڈ کپ فاتح کپتان لیونل میسی نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔ وہ 800 گول کرنے والے دنیا کے دوسرے فٹبالر بن گئے۔ فرینڈلی میچ میں ارجنٹائن نے پاناما کو دو گول سے ہرا دیا۔ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ارجنٹائن فٹبال ٹیم پہلی بار ہوم گرائونڈ پر ایکشن میں نظر آئی۔پاناما کے خلاف فرینڈی میچ میں تھیاگو المادا نے ارجنٹائن کو برتری دلائی اور کپتان لائیونل میسی نے خوبصورت کک کے ذریعے دوسرا گول بنایا، اور اسی سکور پر میچ اختتام پذیر ہوا۔دوصفر سے کامیابی کے بعد کھلاڑیوں نے ورلڈ کپ ٹرافی کی جیت کا جشن بھی منایا۔